
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کامیڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے تعاون سے صحافیوں کیلئے تربیتی فیلوشپ کا اعلان،15 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی
ہفتہ 3 مئی 2025 23:50
(جاری ہے)
یہ فیلوشپ 12 صحافیوں کے ایک گروپ کو ڈیجیٹل حقوق اور صنفی شمولیت پر رپورٹنگ کرنے کے لئے علم اور آلات کے ساتھ بااختیار بنائے گی۔
یہ فیلوشپ اعلی معیار کی تحقیقاتی صحافت کی تیاری اور پھیلائو میں بھی سہولت فراہم کرے گی جو ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ عوامی آگاہی میں اضافہ کرے گی اور مین اسٹریم اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز پر مسلسل میڈیا شمولیت کے ذریعے ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے چیلنجوں کو اجاگر کرے گی۔ چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل رسائی میں اضافے کے باوجود صنفی ڈیجیٹل تقسیم مسلسل خواتین کی ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں مکمل شرکت کو محدود کر رہی ہے۔ صحافی بیداری پیدا کرنے، عوامی گفتگو پر اثر انداز ہونے اور اداروں کو جوابدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت نظریاتی علم کو عملی مہارت سازی کے ساتھ یکجا کرے گی اور یونیسکو کے روم ایکس فریم ورک، پاکستان کے ڈیجیٹل صنفی منظر نامے اور پالیسی ایکو سسٹم، صنفی حساس اور حقوق پر مبنی رپورٹنگ تکنیک، تحقیقاتی صحافت کے طریقوں، قانونی اور پالیسی فریم ورک بشمول پی ای سی اے، ڈیجیٹل سیفٹی میکانزم اور اسٹوری آئیڈیاز کی ادارتی ترقی کے گرد تشکیل دی جائے گی۔ڈیجیٹل جگہوں میں صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے باخبر صحافت کی ضرورت ہے۔ آج ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز یہ شکل دینا جاری رکھے ہوئے ہیں کہ معلومات تک کس طرح رسائی اورانہیں کنٹرول کیا جاتا ہے، یہ اہم ہے کہ صحافیوں کو حقوق کی بنیاد پر اور صنف کے لحاظ سے حساس نظرکے ساتھ ان مسائل پر رپورٹنگ کرنے کے لئے لیس کیا جائے۔ ایم ایم ڈی کی شریک بانی صدف خان نے کہا کہ یہ فیلوشپ اس صلاحیت کو بڑھانے کا ایک موقع ہے،یہ تربیتی ماڈل صنفی شمولیت، انٹرنیٹ آفاقیت ، گورننس اور صنفی حساس رپورٹنگ پر یونیسکو کے عالمی رہنما خطوط اور اشاعتوں پر مبنی ہوگا۔ اس پروگرام کو این سی ایچ آر کے تعاون کے ذریعے پاکستانی ماحولیات کے لیے سیاق و سباق میں پیش کیا جائے گا اور قومی ترجیحات اور زمینی حقائق کے مطابق ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گاجبکہ اسے این سی ایچ آر کے تعاون کو مربوط کرکے پاکستانی ماحول سے مطابقت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ کمیشن ادارہ جاتی ردعمل کے میکانزم، انسانی حقوق کے تحفظ اور ڈیجیٹل سیفٹی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق سیشنز کی حمایت کرے گا اور صنفی شمولیت اور انٹرنیٹ گورننس سے متعلق قومی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنائے گا اور پاکستان کے ریگولیٹری منظرنامے میں بصیرت فراہم کرے گا۔ تربیتی ورکشاپ کے بعد منتخب فیلوز ایک منظم رہنمائی اور مواد کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ ہر ساتھی کو ایک تجربہ کار صحافی یا مدیر کے ساتھ جوڑا جائے گا جو اپنی کہانی کے زاویوں کو بہتر بنانے ، تحقیق کرنے ، ادارتی اور اشاعت کے عمل کو نیویگیٹ کرنے کے بارے میں ذاتی رہنمائی فراہم کرے گا۔ فیلوشپ کے لئے درخواستیں اب کھلی ہیں اور 15 مئی 2025 تک قبول کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے صحافی athttps://forms.gle/ycYhYjoo8kXfbDd86 دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پر کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.