کھودا پہاڑ نکلا چوہا،دوہرے قتل کی کال پر پولیس کی دوڑیں

پولیس موقعہ پر پہنچی تو واقعہ جھگڑے کا نکلا،فیک کال کرنے والا گرفتار

اتوار 4 مئی 2025 10:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)دوہرے قتل کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ کی حدود لنڈیانوالہ میں محمد اصغر نامی شخص نے پکار 15پر کال کر کے دو افراد کے قتل کی جھوٹی اطلاع دی جس پر ایس ایچ او غلام رسول ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے، تاہم حالات و واقعات سے واضح ہوا کہ کوئی قتل نہیں ہوا،موقع پر صرف معمولی جھگڑا پایا گیا، پولیس نے فیک کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :