حماس کے ایک نمائندے کو لبنانی حکام نے سخت باتیں سنائی ہیں، سکیورٹی ذرائع

حماس رہنماکالبنانی سرزمین سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغنے والے چار افراد کو حوالے کرنے کا وعدہ

اتوار 4 مئی 2025 11:45

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)ایک لبنانی سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبد الھادی کو وہ سخت زبان میں پیغام دیا گیا اور تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کو جنوب میں یا لبنان کے اس پار کسی بھی عسکری سرگرمی میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا تھا۔ ذریعہ نے کہا کہ یہ حکم استغاثہ اور احتساب کے جرمانے کے تحت جاری کیا گیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ عبد الھادی نے لبنانی جنرل سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل حسن شوقیر اور لبنانی فوج کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ٹونی کاہواجی کی موجودگی میں وعدہ کیا کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر شمالی اللیطانی سے اسرائیل کی جانب حالیہ دو راکٹ حملوں میں ملوث حماس کے چار ارکان کو حوالے کرنے کے لیے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عبد الھادی نے اشارہ کیا کہ راکٹ داغنے میں ملوث گروپ نے تحریک کی قیادت سے مشاورت کے بغیر دونوں کارروائیاں کیں اور اس کی اجازت نہیں لی تھی۔ذرائع کے مطابق عبدالہادی نے مزید کہا کہ اس گروپ نے یہ حرکت غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کی وجہ سے کی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ عبد الھادی کو اس کے بعد ایک جواب موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ کیا یہ قابل فہم ہے کہ یہ لوگ ان میزائلوں کو تحریک کے گودام سے ہٹائیں گے اور انہیں اپنے لانچروں اور ضروری آلات کے ساتھ ذاتی مقاصد کی بنیاد پر دریائے اللیطانی کے شمال میں واقع قصبوں میں لے جائیں گی معلومات کے مطابق عبد الھادی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

سکییورٹی سروسز کے ساتھ تعاون کریں گے اور ان کے فیصلوں کو روکنے سے انکار کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ صدر جوزف عون کی زیر صدارت سپریم ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں جمعہ کو کیے گئے فیصلوں کو زمین پر لاگو کیا جانا چاہیے۔اپنی طرف سے حماس کے ایک عہدیدار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خود کو ان معلومات پر تبصرہ کرنے تک محدود رکھا اور کہا کہ برادر عبد الھادی کی لبنان میں سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور حماس لبنان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :