مظفرآباد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن یاسین قریشی کا منشیات سے پاک ویژن پر عملدرآمد دھڑلے سے جاری

اتوار 4 مئی 2025 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن یاسین قریشی کا منشیات سے پاک ویژن پر عملدرآمد دھڑلے سے جاری ، ایس ایس پی مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت ایس ایچ او تھانہ سی آئی اے انسپکٹر جاوید احمد گوہر کی منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، 02 کلو 20 گرام ہیروئن ، 03 بوتل شراب (الکوحل) ، 01 رائفل معہ میگزین ، 01 پستول معہ میگزین، 10 دانہ روند برآمدکر لے ، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ، تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سی آئی اے جاوید احمد کی نگرانی میں منیر احمد اے ایس آئی نے مع پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے بلال ولد صغیر سکنہ وارڈ نمبر26 مظفرآباد کے قبضہ سے 03 بوتل شراب (الکوحل) برآمد کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے محمد نصیر خان ولد غلام حسن سکنہ آرلیاں پٹہکہ کے قبضہ سے 02کلو 20 گرام ہیروئن اور اسلحہ ناجائز 01 رائفل فولڈنگ معہ میگزین،01، پستول معہ میگزین، 10 دانہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ،جس مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔، انسپکٹر تھانہ پولیس سی آئی اے جاوید گوہر نے مذید کہا کہ ان کی ٹیم پوری جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کررہی ہے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خطہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔

شہری اپنے ارد گرد ایسے شر پسند عناصر جو نسل نوکی تباہی کا سبب بن رہے ہیں نظر رکھیں اور ایسے عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا -