کمالیہ ،فاضل دیوان پارک کیساتھ خالی اراضی پر خواتین کے لیے بیڈمنٹن کورٹ بنانے کا افتتاح کر دیاگیا

اتوار 4 مئی 2025 14:05

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کا سابق ایم این اے میاں اسد الرحمن کے ہمراہ فاضل دیوان پارک کے ساتھ خالی اراضی پر خواتین کے لیے بیڈمنٹن کورٹ بنانے کا افتتاح، چیف آفیسر علی رضا، نائب ضلعی صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن علی رضا، صدر فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار، سابق یوسی ناظم عبدالکریم انصاری سمیت دیگر بھی ہمراہ موجود تھے ....

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فاضل دیوان پارک کے ساتھ خالی پلاٹ کچرہ کنڈی کا منظر پیش کرتا تھا جس کی صفائی ستھرائی کروالی گئی ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے خواتین کے لیے بیڈمنٹن کورٹ سمیت دیگر سہولتوں سے آراستہ گراونڈ تیار کیا جائے گا. اس موقع پر سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے دور حکومت میں فاضل دیوان گراونڈ سے گندگی کے ڈھیر ختم کرکے پارک قائم کیا گیا اور آج خواتین کے لیے کھیلوں سمیت دیگر سہولیات سے آراستہ گراونڈ بنانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا. جس سے اہل علاقہ کی خواتین مستفید ہونگی۔

متعلقہ عنوان :