سرگودھا ،بیٹے کو قتل کر کے نعش واٹر سپلائی ٹینکی کے قریب ویرانے میں پھینک کر روپوش ہونے والی قاتلہ ماں گرفتار

اتوار 4 مئی 2025 14:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)بیٹے کو قتل کر کے نعش واٹر سپلائی ٹینکی کے قریب ویرانے میں پھینک کر روپوش قاتلہ ماں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرآباد کی حدود میں خاتون منزہ بی بی نے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر 17 دسمبر 2023 کو اپنے بیٹے کو قتل کر دیا اور مقتول کی نعش واٹر سپلائی ٹینکی کے قریب ویرانے میں پھینک کر روپوش ہو گئی گزشتہ روز سی سی ڈی پولیس نے بیٹے کی قاتلہ ماں منزہ بی بی کو ٹریس کر کے کامیاب چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :