سی ڈی اے کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب

اتوار 4 مئی 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ سی ڈی اے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اتوار کو سی ڈی اے سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام میں آگ سے بچاؤ کے سامان کی تنصیب کی اہمیت سے آگاہی کیلئے واک، اور فائر فائٹرز کی بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرچم مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد فائر فائٹرز کے اس اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا جو اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں اور املاک کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں طلعت محمود نے سی ڈی اے فائر فائٹرز کی خدمات اور انکے عزم کو سراہتے ہوئے ان کی تربیت اور آگ سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مشکل حالات میں جانیں اور املاک بچانے کیلئے فائر فائٹرز کی بے لوث کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کیلئے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے فائر ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین سی ڈی اے چیئرمین و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کے ویژن کے عین مطابق ہے جو ہنگامی حالات میں عوام کے تحفظ کیلئے ایک عالمی معیار کی فائر فائٹنگ فورس تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

مہمان خصوصی نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور انتظامیہ کے اس عزم کو دہرایا کہ فائر فائٹرز کو تمام ضروری وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ہر حالات کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ تقریب نے فائر فائٹرز کے عوامی حفاظت میں ناگزیر کردار اور معاشرے کیلئے انکی لازوال خدمات کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :