لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم متاثرہ لڑکی کو دھوکہ دہی سے سیالکوٹ کی بجائے گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا

اتوار 4 مئی 2025 15:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)قریبی رشتہ دار خاتون کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم شکیل طارق متاثرہ لڑکی کا رشتہ دار ہے، ملزم نے لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او گجر پورہ نے کہا کہ ملزم شکیل متاثرہ لڑکی کو دھوکہ دہی سے سیالکوٹ کی بجائے گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجر پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :