ایبٹ آباد،موبائل چوراورآئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والا ملزم گرفتار،29چوری شدہ موبائل برآمد

اتوار 4 مئی 2025 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہرکی پولیس نے موبائل چوراورآئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 29چوری شدہ موبائل برآمد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ نواں شہر اصغرخان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران مری روڈ کالا پل کے مقام پر کیری سوزوکی میں سوار ملزم دانیال ولد یوسف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 29چوری شدہ موبائل برآمد کئے۔ملزم کے انکشاف پر آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنے والے کینٹ پلازہ کے عبداللہ نامی ملزم کو بھی گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔