تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ہنی ٹریپ مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے مزید پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی

اتوار 4 مئی 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ہنی ٹریپ مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید 5 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد ہوئے، قبل ازیں گینگ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ گرفتار گینگ میں سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی اسکا شوہر بلال اور دیگر ارکان میں فاروق، طیب، کامران، اور عبدالجبار شامل ہیں۔ مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے ملاقات کے لیے بلاتی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے۔