
حکومت نے بجٹ کے بعد رات کی تاریکی میں پٹرول بم گِراکر عوام پر ایک اور ظلم کیا
حکمران اپنی عیاشیوں کے خرچے پوری کرنے کیلئے عوام کو نچوڑ رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ہر چیزمہنگی ہوگی۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 1 جولائی 2025
19:59

(جاری ہے)
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں لیکن حکومت آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضوں پر سُود اور اپنی عیاشیوں کے خرچے پوری کرنے کے لیے عوام کو نچوڑ رہی ہے۔
حکومت نے حال ہی میں ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد تک اضافہ کیا اور پارلیمنٹ کے ذریعے رُول میں ترمیم کرکے وفاقی کابینہ ارکان کو اپنی تنخواہوں میں من پسند اضافے کی کُھلی چُھوٹ (بلینک چیک) دے دیا۔ مقتدر اشرافیہ ملکی دولت پر عیاشیاں کررہی ہے جبکہ عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر بنائی جارہی ہے۔ حکومت اور اشرافیہ عوام کو مہنگائی اور ظلم کی چکی میں پِیسنا بند کرے اور اپنی عیاشیوں، مراعات، کرپشن اور غیرترقیاتی اخراجات میں کمی کرے۔ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے سے نہیں، بلکہ زراعت و صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے معیشت کی حقیقی بحالی ممکن ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما، ہدیۃالہادی کے رہبر پیر سیّد ہارون گیلانی سے ملاقات کی اور 7 محرم الحرام کو درگاہ حضرت میاں میر کے عوامی ہال میں شہادتِ حسینؓ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی۔ مِلی یکجہتی کونسل اور ہدیۃالہادی کے زیراہتمام ماہِ محرم کی اہم کانفرنس سے سُں ی اور شیعہ علماء، قائدین خطاب کریں گے، جو اتحادِ اُمت کے لیے بڑا پیغام ہوگا۔ شہدائے کربلا اور خانوادہ خاتم الانبیاءﷺ کی قربانیوں کا اصل پیغام ہی یہ ہے کہ باطل کے مقابلہ میں اہلِ حق استقامت سے پُرامن مزاحمت کریں، باطل مِٹ جاتا ہے، رُسوا ہوتا ہے اور اہلِ حق سُرخرو اور دائمی عزت پاتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے اہلِ سُنت کے علماء کرام کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی، مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالرؤف فاروقی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مِلی یکجہتی کونسل کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک اور مِلی مؤقف رکھنے والوں کے مابین اتفاقِ رائے پید اکرنے کے لیے ضابطہ اخلاق بڑا جامع اور ہمہ گیر اور تمام مسالک کی جماعتوں کے اکابرین کی مشترکہ دستاویز ہے۔ اہلِ سُنت کی رابطہ کمیٹی مولانا عبدالرؤٖف فاروقی کی سربراہی میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے لیے کوشاں رہے گی تاکہ دینی مسالک کی جماعتوں کے درمیان اتفاق، باہمی احترام اور پاکستان کو قیامِ پاکستان کے مقاصد کے تحت اسلامی نظام کا مضبوط قلعہ بنایا جاسکے۔ لیاقت بلوچ نے لاہور میں زیرتعلیم فلسطین، کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے طلبہ وفود سے ملاقاتوں میں کہا کہ غزہ فلسطین پر امریکہ اور صیہونیوں کا ناجائز قبضہ، بیت المقدس سے عالمِ اسلام کی دستبرداری مسلم ممالک کے لیے بڑا خطرناک ہوگا۔ فلسطین فلسطینیوں کا اور کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ تین کروڑ انسانوں کو حقِ آزادی سے محروم کرنا اور اُن کے وطن، سرزمین پر ناجائز قبضہ کے ہوتے دُنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوگا۔ آزادی کی جدوجہد پوری دُنیا کے ضمیر پر دباؤ بڑھاتی رہے گی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کی مستقل پالیسی طے کردی کہ ''کشمیر پاکستان کی شہ رگ'' اور ''اسرائیل یورپ کا ناجائز حرامی بچہ ہے''۔ انڈیا کے ناجائز قبضہ اور اسرائیل کے ناجائز وجود کے خاتمہ سے ہی عالمی امن، انسانی حقوق کے احترام کا راستہ کُھلے گا۔ عالمِ اسلام غزہ کے مظلوموں کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ جماعتِ اسلامی فلسطین میں امریکی اسرائیلی ظلم کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی، بلوچستان میں حکومتوں سکیورٹی فورسز کے ناجائز اقدامات اور سندھ میں بدامنی کے راج کے خلاف پُرامن عوامی جمہوری مزاحمت جاری رکھے گی۔ لیاقت بلوچ نے نوجوانوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جماعتِ اسلامی ملک بھر میں ممبر سازی مہم کے بعد عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کی مہم شروع کررہی ہے۔ محبِ وطن، باکردار، باصلاحیت، خوددار سیاسی کارکنان جماعتِ اسلامی کا ساتھ دیں، ملک اسلامی اور خوشحال ہوگا۔ معاشی ترقی کے حکومتی دعوے مصنوعی اور اعداد و شمار کا ہیر پھیر جھوٹ پر مبنی اور غبارے میں ہوا کی مانند ہے، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ معاشی پالیسی سازوں اور بااختیار حکمرانوں کو جان لینا چاہیے کہ عالمی سطح پر ممالک پر قرضوں کا حجم 102 ٹریلین ڈالر ہوچکا، ترقی پذیر ممالک کے لیے اب بھیک لینے کی گنجائش بھی ختم ہورہی ہیے۔ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے کرپشن کا خاتمہ، مقتدر اشرافیہ کی عیاشیاں روکنے اور قومی خودانحصاری پر مبنی اسلامی معاشی نظام ہی واحد حل ہے۔ نوجوان روایتی سیاسی، تعصباتی، جذباتی، نمائشی نعرہ بازی سے بغاوت کریں اور باوقار سیاست و انقلاب کے لیے جماعتِ اسلامی کے دست و بازو بنیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
-
سینیٹر شیری رحمان کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم
-
چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی ہے، ترجمان سپریم کورٹ
-
گندم کی قیمت پر سٹہ، عوام کی جیبوں سے 40ہزار کروڑ نکال لیے گئے
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور بربریت قابلِ مذمت ہے، عبدالعلیم خان
-
سیلاب زدہ علاقوں میں 200 کلوگرام وزنی شخص یا سامان کو اٹھانے کیلئے ایئرلفٹ ڈرون آپریشن شروع ہوگیا
-
وزیراعظم شہبازشریف 15 ستمبر کو قطر میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
-
دوحہ سمٹ: اسرائیل کی مذمت میں قرارداد زیر غور
-
جرمن شہری قرض لینے پر مجبور، تازہ سروے
-
طاہرمحمود اشرفی کی بشپ آزاد مارشل سے ملاقات،انتہا پسندی کے خاتمے و ملکی استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد پراتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.