
تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت قیمتیں اور لیوی فوری کم کرے
حکمرانوں کی اشرافیہ نوازو اورعوام کی کمر توڑو پالیسی جاری ہے، جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی تھیں تو حکومت نے ریلیف نہیں دیا، اب سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
منگل 1 جولائی 2025
19:24

(جاری ہے)
جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ قابل مذمت ہے ۔ پٹرول 8.36روپے اور ڈیزل 10.39روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ملک کے اندر پہلے ہی غریب آدمی زندہ درگور ہو چکاہے ۔کوئی پرسان حال نہیں۔ تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ملک وقوم پر مسلط ہیںجن سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کے نام پر جو کھیلوا ڑ قوم کے ساتھ کیا جار ہا ہے وہ شرمناک ہے ، سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا جائے تاکہ غریب عوام کو بھی کچھ ریلیف میسر ہو ۔ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعے وصول ہونے والا پیسہ ،صرف حکمرانوں کے اللوں تللوں پر خرچ ہو ر ہا ہے ۔ واپڈا میں پالیسی ساز خود فری یونٹس کے مزے لے رہے ہیں وہ کیسے غریب عوام کے بارے میں سوچیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے فوراً بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباری طبقے کو بھی پریشان کر دیا ہے ۔،کاروبار پہلے ہی بجلی کے نرخوں، ٹیکسوں اور معاشی بے یقینی کا شکار ہیں۔ حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے۔اس سے نہ صرف افراطِ زر کے دباؤ میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروبار کرنے کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا جو خطے میں پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔محمد جاوید قصوری نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی اندرونِ اور بیرونِ ملک طلب انتہائی کم ہو چکی ہے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مقامی صارفین کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ غیر ملکی اور علاقائی مارکیٹس کے لیے مقامی مصنوعات غیر مسابقتی بن چکی ہیں۔ حکمرانوں کے پاس کسی قسم کا کوئی معاشی پلان نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
-
ایران کے خلاف یورپی ممالک کی آئندہ پابندیوں پر چین کی تنقید
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
-
بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل
-
بچوں کو ذبح کرنے والی سفاک ماں کے خلاف مقدمہ درج، معصوم بہن بھائی سپرد خاک
-
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.