جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کاانعقاد،حج کی ادائیگی رضائے الہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

اتوار 4 مئی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حج کی ادائیگی رضائے الہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے،حجاج کرام ملکی اورسعودی عرب کے قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سفرحج سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کریں، اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں تو ادا کریں یا معاف کروائیں، اپنے اہل وعیال، ملک و قوم اور تمام عالم اسلام کے لئے خوب اہتمام سے دعائیں کریں، حج تربیتی پروگرام میں شیخ الحدیث والفقہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں قیام بارے شرعی رہنمائی فرما ئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب سکھائے گئے،عازمین حج کو مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم کی زیارت، صفا و مروا کی سعی کرنا، روضہ رسول پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔اس موقع پرمفتی محمدمدنی سعیدی نے حجاج کرام کو ملکی اورسعودی قوانین بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :