ًتربت، مکران ڈویژن کے کالجوں کے لیے ترتیب دیے گئے ہم نصابی منصوبے کا پہلا جائزہ اجلاس

اتوار 4 مئی 2025 21:15

ض*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) مکران ڈویژن کے کالجوں کے لیے ترتیب دیے گئے ہم نصابی منصوبے کا پہلا جائزہ اجلاس عطا شاد ڈگری کالج تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ نے کی۔ اس اجلاس کا مقصد طلبہ میں قیادت، تخلیقی صلاحیتوں اور فکری نشوونما کے فروغ کے لیے ترتیب دی گئی پالیسی پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کی نظامت ماس کمیونیکیشن و میڈیا اسٹڈیز کے لیکچرر نور احمد نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ و افسران نے شرکت کی، جن میں محترمہ نرگس نثار،سربراہ شعبہ انگریزی ادب، محترمہ حراس سبزال،لیکچرر انگریزی، شریف شمبے زئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈی ایم او، محترمہ مہرک خالد،سربراہ شعبہ سوشیالوجی، چاکر رحیم اور صغیر حسین لیکچررز بایو کیمسٹری، رحان اسلم،لیکچرر مائیکروبایولوجی، امان یوسف،لیکچرر سائیکالوجی اور نور احمد شامل تھے اجلاس میں شرکا نے ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں تاکہ مکران ڈویژن کے کالجوں میں طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو ممکن بنایا جا سکے

متعلقہ عنوان :