کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کا کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف سخت کارروائی،52 تندور سیل

اتوار 4 مئی 2025 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب ڈویژن سٹی اور سب ڈویژن صدر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف سخت کارروائی،52 تندور سیل اور متعدد دکاندار گرفتار تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سٹی کی ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈان کیا۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 37 تندور سیل کر دیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔جس میں طوغی روڈ پر 9 تندور،قندہاری بازار میں 8 تندور،پرنس روڈ پر 9 تندور نواں کلی میں 15 تندور،مسجد روڈ پر 6 تندور اور تھانہ روڈ پر 5 تندور سیل کیے گئے ان تمام تندوروں کو کم وزن پر روٹی فروخت کرنے کی پاداش میں سیل کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :