ژوب میں گھر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کرخاکستر ہوگیا

اتوار 4 مئی 2025 21:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) گھر میں آتشزدگی سے گھریلو سامان سمیت اصلی دستاویزات جل کر خاکستر ہو گیا تفصیلات کے مطابق گریڈ اسٹیشن محلہ ژوب کے رہائشی تنویر اکبر ولد منظور الٰہی کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے گھر کے کمرے اور کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام قیمتی سامان بشمول الماریاں، کارپیٹ، طلائی زیورات (انگوٹھی، کانٹی)، کپڑے، اور دیگر ضروری اشیائ مکمل طور پر جل گئیں۔

اس کے علاوہ تنویر اکبر اور ان کی اہلیہ کی اصل تعلیمی اسناد، بچوں کے بی فارم، اور ان کے بیٹے کا معذوری سرٹیفیکیٹ بھی آگ کی نذر ہوگئے۔متاثرہ خاندان نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتا لگایا جائے۔ ساتھ ہی تعلیمی اسناد اور دیگر سرکاری دستاویزات کی دوبارہ اجرائی میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان دوبارہ اپنی زندگی کو سنوار سکے۔

متعلقہ عنوان :