قومی یکجہتی کو بانی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے،وزیردفاع

وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور لیڈر شپ سے زیادہ اہم ہے،خواجہ آصف کابیان

اتوار 4 مئی 2025 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کو بانی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور لیڈر شپ سے زیادہ اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی اور حب الوطنی کو مشروط کرنے کے برابر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے وقت ن لیگ کی قیادت کا بیشتر حصہ بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید میں تھا۔انہوںنے کہاکہ جیلو ں سے باہر قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی بلائی گئی بریفنگ میں شرکت کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وقت تھا جب بانی پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا تھا لیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہیں ڈالا۔

متعلقہ عنوان :