تھانہ متھرا کے نواحی علاقوں میں اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پیر 5 مئی 2025 02:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر قیام امن کی خاطر ضلع بھر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی ورسک ڈویژن انعام جان کی نگرانی میں ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر، ایس ایچ او تھانہ متھرا ملنگ جان سمیت لوکل پولیس، لیڈیز پولیس کے ہمراہ آر آر ایف اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا، گھر گھر ٹارگٹڈ آپریشنز میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان، ملزمان کو پناہ دینے والے سہولت کاروں، منشیات فروش، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف، ایک رائفل، دو عدد پستول، اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ۔

آپریشنز کا مقصد سکیورٹی کو یقینی بنانا اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا تھا۔