ناز سنیما روڈ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے باہر تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائی

پیر 5 مئی 2025 09:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ایس پی پشاور سٹی نیاز محمد کی نگرانی میں ناز سنیما روڈ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے باہر تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پرتجاوزات مافیا اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر متعدد افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات کےخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔سی ٹی او نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنےوالوں کےساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :