کوہستان اپر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

پیر 5 مئی 2025 10:40

داسو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) کوہستان اپر پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کمیلہ عامر منظور نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعود خان کی زیر نگرانی سیگلو، کرش پلانٹ، CR-09 ورک سائٹ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

دورانِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کمیلہ بائی پاس کے قریب غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور 26 عدد کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کمیلا میں غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، غیر قانونی اسلحے کی روک تھام، مشکوک عناصر کے خلاف موثر کارروائی، کوہستان اپر میں جاری داسو ڈیم میں کام کرنے والے چینی اور دیگر غیر ملکی ورکرز کو تحفط فراہم کرنے اور ضلع کو ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ ایس ایس یو، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کوہستان اپر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔