وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات میں فیصل آباد سمیت ملک بھر سے مجموعی طور پر 42 ہزار 197 طلبہ و طالبات شریک

پیر 5 مئی 2025 11:23

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات میں فیصل آباد سمیت ملک بھر سے مجموعی طور پر 42 ہزار 197 طلبہ و طالبات شریک ہیں، جن میں 18 ہزار 264 طلبہ اور 23 ہزار 933 طالبات شامل ہیں-تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق، عالمیہ سال دوم میں 4,020 امیدوار شریک ہیں، جن میں 824 طلبہ اور 3,196 طالبات شامل ہیں۔

عالمیہ سال اول میں 2,427 امیدوار شریک ہیں، جن میں 924 طلبہ اور 1,503 طالبات شامل ہیں۔ عالمیہ دوم کے مقابلے میں خاصہ سال دوم میں سب سے زیادہ امیدوار شریک ہیں، جن کی مجموعی تعداد 9,003 ہے، ان میں 2,931 طلبہ اور 6,072 طالبات ہیں۔ اسی طرح خاصہ سال اول میں 8,679 امیدوار شریک ہیں، جن میں 2,371 طلبہ اور 6,308 طالبات شامل ہیں۔ثانویہ عامہ میں 2,074 امیدوار شریک ہیں جبکہ متوسطہ میں 1,102 طلبہ شریک ہیں۔

(جاری ہے)

دراسات سال اول میں 620 امیدوارجن میں 64 طلبہ اور 556 طالبات شامل ہیں، جبکہ دراسات سال دوم میں 376 امیدوار شریک ہیں جن میں 30 طلبہ اور 346 طالبات ہیں۔شعبہ تجوید کے امتحانات بھی اسی دوران ہوئے جن میں تجوید للحفاظ و الحافظات میں 524 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 512 طلبہ اور 12 طالبات شامل تھیں، جبکہ تجوید للعلماء والعالمات میں 258 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 25 طلبہ اور 233 طالبات تھیں۔

درس نظامی کے درجات کے مجموعی امیدواروں کی تعداد 38 ہزار 725 رہی، جن میں 15 ہزار 568 طلبہ اور 23 ہزار 157 طالبات شامل تھیں۔ جبکہ تحفیظ القرآن الکریم میں 3,472 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 2,696 طلبہ اور 776 طالبات شامل تھیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ان امتحانات کے پ?ٴْرامن انعقاد پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام مدارس کے اساتذہ، منتظمین، ممتحنین، والدین اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی بالخصوص امتحانات میں کسی بھی حوالے سے خدمات سر انجام دینے والے افراد کو خصوصی دعاؤں سے نوازا-

متعلقہ عنوان :