جکارتہ ، عازمین حج کے لیے روٹ انیشیٹو کے لیے نئے ٹرمینل کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں وزرا کے علاوہ سعودی سفیر فیصل عبداللہ آمودی بھی بطور خاص موجود تھے

پیر 5 مئی 2025 12:25

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے جکارتہ میں ایک خصوصی حج ٹرمینل کا افتتاح کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ خصوصی ٹرمینل مکہ روٹ انیشیٹو کے تحت انڈوینشی عازمین حج کو امیگریشن کے نئے نظام کے تحت حج کے لیے پرواز کی سہولت دے گا اور امیگریشن کا سارا عمل پرواز کرنے سے پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ نظام 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔انڈونیشیا مسلم دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے ۔ عازمین حج بھی اسی کے ہاں سے تعداد میں سب سے زیادہ روانہ ہوتے ہیں۔ رواں سال کے لیے انڈونیشیا سے دو لاکھ اکیس ہزار عازمین کی فریضہ حج کے لیے روانگی کا ہدف ہے۔ٹرمینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزرا کے علاوہ سعودی سفیر فیصل عبداللہ آمودی بھی بطور خاص موجود تھے۔