Live Updates

بھارتی کرکٹر شبمن گل اور اداکارہ انویت کور میں ڈیٹنگ کی افواہیں

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ انویت کور ہندی ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ہیں

پیر 5 مئی 2025 13:16

بھارتی کرکٹر شبمن گل اور اداکارہ انویت کور میں ڈیٹنگ کی افواہیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل کو اداکارہ انویت کور سے منسلک کیا جا رہا ہے اور ان دونوں کی ڈیٹنگ کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ انویت کور ہندی ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کچھ اسی قسم کی خبریں بھارت کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور اداکار چترویدی کے درمیان مبینہ رومانی تعلقات کی افواہیں گرم تھیں۔

سارہ ٹنڈولکر اور کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب دونوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ’ان فالو‘ کر دیا تھا۔اب تک ان میں سے کسی بھی سلیبریٹی نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ان افواہوں پر نہ تو کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات