مری، کلڈنہ سے موہڑہ شریف روڈ پر چیتے کی موجودگی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پیر 5 مئی 2025 13:39

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) مری کے علاقے کلڈنہ سے موہڑہ شریف جانے والی روڈ پر گزشتہ شب ایک چیتے کو دیکھا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق چیتا رات کے وقت سڑک پر موجود تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد شہریوں، خصوصاً پیدل سفر کرنے والوں کو رات کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل مری کی معروف لارنس کالج روڈ پر بھی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگلی حیات شہری علاقوں کی جانب رخ کر رہی ہے۔ عوامی حلقوں نےمحکمہ جنگلی حیات مری (والڈ لائف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :