عیدالاضحی پرپنجاب کی مویشی منڈیوں کی نیلامی آن لائن ہو گی

منگل 6 مئی 2025 21:53

عیدالاضحی پرپنجاب کی مویشی منڈیوں کی نیلامی آن لائن ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) محکمہ بلدیات پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کی نیلامیوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای-آکشن سسٹم کا آغاز کر دیا جس کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کی نیلامیاں مکمل طور پر آن لائن ہوں گی۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت 112مویشی منڈیاں اس ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی۔

(جاری ہے)

ای-آکشن سسٹم کے تحت کنٹریکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار 13 مئی تک اپنی رجسٹریشن آن لائن مکمل کرا سکیں گے۔آن لائن بولی کا باقاعدہ آغاز 21مئی کی صبح 9بجے ہو گا اور یہ عمل 23مئی شام 6بجے تک جاری رہے گا۔ کامیاب بولی دہندگان سے اضافی سیکیورٹی رقم بھی ڈیجیٹل طریقے سے وصول کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن فیس سمیت تمام مالی ادائیگیاں آن لائن ہی ممکن ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :