Live Updates

پہلگام واقعہ ، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے کراچی میں تعینات قونصل جنرلز کی گورنر ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

منگل 6 مئی 2025 21:52

پہلگام واقعہ ، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی عرب، متحدہ عرب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے کراچی میں تعینات قونصل جنرلز نے گورنر ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے پہلگام واقعے کے بعد خطے میں تنائو اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی واضح مذمت کرتا ہے اور اس کے خلاف بے مثال قربانیاں دے چکا ہے۔

بھارتی الزامات بے بنیاد اور ثبوت کے بغیر ہیں، جنہیں یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ واقعے کی غیر جانبدار، شفاف اور بین الاقوامی تحقیقات ضروری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ گورنرسندھ نے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات