طلاق یافتہ خاتون نے باپ پرخرچے کا دعویٰ دائرکردیا

منگل 6 مئی 2025 21:54

طلاق یافتہ خاتون نے باپ پرخرچے کا دعویٰ دائرکردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سمن آباد کی رہائشی طلاق یافتہ خاتون کلثوم نے باپ پرخرچے کا دعویٰ دائر کر دیا۔خاتون کے وکیل نے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ باپ اللہ دتہ صاحب حیثیت ہے مگرخرچہ نہیں دے رہا، ہائیکورٹ ججمنٹ 2012ء کے تحت طلاق یافتہ خاتون باپ پرخرچے کا دعویٰ دائر کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عورت کوئی ملازمت نہ کرتی ہو تو باپ پر فرض ہے کہ وہ طلاق یافتہ بیٹی کو خرچہ دے ،شرعی طورپر بھی اس پر لازم ہے کہ بیٹی طلاق یافتہ ہو یا غیر شادی شدہ ،خرچا دینا ہی ہو گا۔عدالت نے خاتون کے دعوے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ،آئندہ تاریخ پر خاتون کے والد کو نوٹس جاری کردیا۔