Live Updates

قومی اسمبلی نے دشمن کو پیغام دیدیا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہم سب ایک ہیں، ناصرشاہ

منگل 6 مئی 2025 20:37

قومی اسمبلی نے دشمن کو پیغام دیدیا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہم سب ایک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیر توانا ، منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے دشمن کو پیغام دیدیا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہم سب ایک ہیں سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا مودی کی سازش ہے مودی نے ہمیشہ ہندو مسلم فسادات کو بڑہاوا دیا کہ بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا بھارت نے کبھی بھی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہی ناصر شاہ نے کہا کہ ملکی مفاد میں پوری قوم یک جان ہے انڈیا اور پاکستان ایٹمی طاقتیں ہیں انڈیا کی بیوقوفی ہے وہ اپنے آپ کو سپر طاقت سمجھ رہا ہے دشمن کی صرف گیدڑ بھبکیاں ہیں ، فاصلہ کم ہے انڈیا ہمارے میزال کو روک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر مودی کے ذہن کا فتور سامنے نکل کر آیا ہے مودی یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا بھارت اگر ابھی پانی روکے گا تو خود ڈوبے گا ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ کینالز پر ہمیں قوی یقین تھا کہ یہ نہیں بنیں گے چیرمین نے واضح پیغام دیدیا تھا اگر کینالز بنے تو ہم وفاق کا ساتھ نہیں دینگے کارپوریٹ فارمنگ پر بھی سندھ کے خلاف کو چیز قبول نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی ملاقات میں کافی مثبت چیزیں سامنے آ ہیں آندہ مالی سال میں سندھ کے لیے زیادہ فنڈ رکھے جایں گے اس دفعہ ہماری ترجیحات میں پانی شامل ہے چیرمین صاحب کی ہدایت ہے کہ پینے کا پانی پورے سندھ میں فراہم کیا جائے ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ شہید صحافی جان محمد کا قاتل مارا گیا ہے پوری کوشش تھی کہ قاتل کو ذندہ گرفتار کیا جاتا اور جان محمد کے قتل کے اصل محرکات تک پہنچا جاتا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات