Live Updates

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ہمارے آرکیٹیکس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،گورنرسندھ

دنیا میں جتنی بھی ترقی ہورہی ہے اس میں تمام چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے،IAPEX-2025کی اختتامی تقریب سے خطاب

منگل 6 مئی 2025 23:28

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ہمارے آرکیٹیکس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارے پاس جتنے آرکیٹیکس ہیں ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیIAPEX-2025 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس عالمی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان ، کراچی چیپٹر کی چیر پرسن مشعال مرچنٹ ، کنوینر افشاں جمشید اور کو کنوینر فراح ضیا ء کی سربراہی میں کیا گیا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آج دنیا میں جتنی بھی تعمیراتی ترقی ہو رہی ہے اس میں تمام چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جب آپ پہلا اسکیچ بنا رہے ہوتے ہیں تو اس علاقہ کو ضرور مد نظر رکھیں، اس ایریا کا سروے کریں۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اس علاقہ سے اسٹیشن کتنا قریب ہے بس اسٹاپ یا پارکنگ کی سہولیات ہے یا نہیں۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حمیر سومرو، عدیل بلگرامی اور طارق حسن سمیت دیگر کو گولڈ میڈل دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات