پریس کلب مکوانہ کے سالانہ انتخابات 2025 مکمل ہو گئے

مہر محمد سجاد نمائندہ این این آئی مکوانہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

پیر 5 مئی 2025 15:16

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پریس کلب مکوآنہ کااجلاس زیرصدارت سینئرصحافی مہرمحمدسجادمنعقدہوااجلاس میں علاقائی صحافیوں نے بھرپورشرکت کی جس میں سال 2025_26کے لیے عہدیداروں کاچنائو باہمی مشاورت سے عمل میں لایاگیابانی وسرپراست اعلی چوہدری نعمان بھٹی،چیئرمین راناالیاس،وائس چیئرمین علی رضاجٹ،صدراسلم ایازملک،سینئرنائب صدرمہررب نوازسیال،نائب صدرسیدمراتب علی شاہ، سیکرٹری جنرل مہر محمد سجاد،جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاداٹھوال،دوئم شوکت علی چڈھڑ،فنانس سیکٹری شوکت علی،سیکٹری اطلاعات خالدپرویز،چیئرمین مجلس عاملہ حق نوازبھٹی،ایگزیکٹوممبران ملک اعجارانور،ملک محمداویس،مرتضی انور،فریادعلی،محسن علی کاچنائوعمل میں لایاگیا-