Live Updates

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 فلسطینی شہید

پیر 5 مئی 2025 16:05

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) غزہ میں 2 اسرائیلی فضائی حملوں میں 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح غزہ شہر کے شمال مغرب میں 3 اپارٹمنٹس پر اسرائیلی حملوں میں 15 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوگئے ، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ شہر کے شمال میں بیت لاہیا میں ایک مکان پر حملے میں 4 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے بعد سے فضائی بمباری اور زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔ اسرائیل نے 2 مارچ کو تقریباً 2.4 ملین افراد کے محصور علاقے میں تمام امداد کا داخلہ روک دیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :