تحصیل کونسل نوشہرہ نے موجودہ ٹیکسز میں اضافہ اور کنزرونسی فیس کے گیارھواں اجلاس گذشتہ روز منظور کر لیا گیا

پیر 5 مئی 2025 16:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) تحصیل کونسل نوشہرہ نے کافی بحث و مباحثے کے بعد صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں موجودہ ٹیکسز میں اضافہ اور کنزرونسی فیس تحصیل کونسل نوشہرہ کے گیارھواں اجلاس گذشتہ روز منظور کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل کونسل نوشہرہ کا گیارھواں اجلاس گذشتہ روز سید علی خان پریذائیڈنگ آفیسر کے زیر صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل چیئرمین اسحاق خٹک ، ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ ،تمام تحصیل ممبران و دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں صفائی نظام، ریونیو اینڈ ٹیکسس زیر بحث آئے ۔

واضح رہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ کو مالی طور پر کافی مشکلات کاسامنا ہے اور ماہوار ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی میں مشکلات ہیں ۔ان تمام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور صوبائی حکومت کے واضح احکامات کی روشنی میں فنانس کمیٹی نے کافی غور وفکر کے بعد زیرالتوا مذکورہ ریونیو میں اضافے اور کنزرونسی فیس لاگو کرنے کی منظوری دی ہے اور تحصیل کونسل نوشہرہ کو برائے منظوری پیش کیا جس کو ٹی ایم اے نوشہرہ کے بہتر مفاد اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کثرت رائے سے کونسل نے منظور کر لیا