خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ

ضم اضلاع کے آؤٹ سورس ہسپتالوں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں، ذرائع

اتوار 29 جون 2025 17:30

خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں آؤٹ سورس ہسپتالوں کو فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔خیبر پختونخواکے ضم اضلاع کے 19 آؤٹ سورس اسپتالوں کو 6 ماہ سے فنڈز نہیں دیے گئے جس کے باعث ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے ہسپتالوں کو 1 ارب روپے ادا کرنے ہیں، ضم اضلاع کے آؤٹ سورس ہسپتالوں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں اور آؤٹ سورس ہسپتالوں کی انتظامیہ کو معیاری خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت 10 اضلاع میںہسپتالوں کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا، 2022 میں 11 ہسپتالوں کو 5 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا گیا۔اس حوالے سے متعلقہ نجی میڈیکل فاؤنڈیشن کے منیجر اکمل خان نے بتایا کہ پیسے نہ ملے تو آؤٹ سورس ہسپتال نہیں چل سکیں گے، صوبائی حکومت سے درخواست ہیکہ آؤٹ سورس اسپتالوں کو فنڈز فراہم کرے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن ایم ڈی ڈاکٹر عدنان تاج نے بتایا کہ 31 دسمبر 2024 تک آؤٹ سورس اسپتالوں کو تمام فنڈز اور اجرا مکمل ہو چکے، کابینہ کی منظوری کے بعد 15 جولائی سے قبل تمام ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :