ایران نے 1,200 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا

پیر 5 مئی 2025 16:38

ایران نے 1,200 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)ایران نے ایک نیا سالڈ فیول بیلسٹک میزائل قاسم بصیر متعارف کرایا ہے جس کی رینج 1,200 کلومیٹر (745 میل) ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب مغرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ یہ میزائل ایران کی تازہ ترین دفاعی کامیابی ہے، جو دور مار صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل کی ویڈیو ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کے انٹرویو کے دوران نشر کی گئی۔