
نوجوان نسل پاکستانی قوم کا عظیم سرمایہ ہے، غازی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان جلد ہو گا ، صوبائی وزیر مینا خان
پیر 5 مئی 2025 17:09
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی ملک عدیل اقبال کی کوششوں پر صوبائی حکومت تحصیل غازی میں ہری پور یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام پر کام کر رہی ہے، جلد ہی وزیراعلیٰ غازی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان فرمائیں گے۔
انہوں نے ہری پور یونیورسٹی کو وائس چانسلر پروفیسر شفیق الرحمن کی قیادت میں کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ یونیورسٹی رجسٹرار ریاض محمد نے بتایا کہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجز کے 573 طلباءو طالبات کو بیچلر، ایسوسی ایٹ، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئی ہیں جن میں مختلف مضامین اور پروگرامز کے 67 طلباءو طالبات کو بہترین پرفارمنس پر گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے مہمان خصوصی، ارکان صوبائی اسمبلی، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے نمائندگان، ملحقہ کالجز کے پرنسپل اور پروفیسر صاحبان، ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلباءو طالبات، ان کے والدین، اساتذہ اور دیگر تمام مہمان خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صرف 13 سالوں میں ہری پور یونیورسٹی میں تعلیمی، تحقیقی اور تعمیراتی شعبوں میں کی جانے والی ترقی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2012ءمیں چھ شعبوں سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے آج یونیورسٹی 30 شعبوں اور 120 پروگرامز میں یونیورسٹی کے 10 ہزار اور ملحقہ کالجز کے اتنے ہی طلباءو طالبات کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسری جانب یونیورسٹی کفایت شعاری اور کوالٹی پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور مارکیٹ میں اہمیت رکھنے والے پروگرامز کے آغاز اور ان میں اعلیٰ کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہری پور بلکہ ملحقہ اضلاع، پاکستان بھر اور انٹرنیشنل طلبہ و طالبات کا ہری پور یونیورسٹی کی طرف خصوصی رجحان اور اعتماد میں دن بہ دن اضافہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کنٹرولر آف ایگزامینیشن ضیاءالرحمن کو بھی کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کانووکیشن کے سلسلہ میں ان کی تمام تر کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن، رجسٹرار ریاض محمد ، فیکلٹی ڈینز اور ڈائریکٹرز کے ہمراہ الغزالی سنٹرل لائبریری کے سامنے پودا لگایا اور سنٹرل لائبریری میں معروف شاعر قتیل شفائی میوزیم کا دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا
-
عمر ایوب نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
حکومت نے مہنگائی پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے ، بلال اظہر کیانی
-
اسلام آباد پولیس نے سردار فہیم کے ہائی پروفائل قتل سمیت اندھے قتل کے کئی کیسز کا کامیابی سے سراغ لگایا ہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چوہدری
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
میئر کراچی نے کے ایم سی کی 32 چارجڈ پارکنگ سائٹس یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.