سرینگر میں خانہ بدوش خاتون کی پراسرارموت

ریاسی کی رہائشی خاتون پر کچھ افراد نے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئی تھی جو ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئی

پیر 5 مئی 2025 17:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے نشاط میں ایک خانہ بدوش خاتون کو پراسرارحالت میں مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ خاتون پر جو اصل میں ریاسی کی رہنے والی تھی اور اس وقت نشاط میں مقیم تھی، مبینہ طور پر کچھ افراد نے حملہ کیا۔اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔