Live Updates

وزیر صنعت و تجارت پنجاب کا ڈیفنس روڈ بوبتیاں چوک پر شو میکنگ فیکٹری کا دورہ،مختلف مراحل کا جائزہ لیا

پیر 5 مئی 2025 17:13

وزیر صنعت و تجارت پنجاب  کا ڈیفنس روڈ بوبتیاں چوک پر شو میکنگ فیکٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے ڈیفنس روڈ بوبتیاں چوک پر شو میکنگ فیکٹری کا دورہ کیا اور جوتے کی تیاری کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔یہ فیکٹری چین کی زونگ لین ٹریڈنگ کمپنی کے زیر اہتمام قائم ہے۔اس موقع پر چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے صدر چن کیانگ جیانگ نے صوبائی وزیر کو شومیکنگ کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے فیکٹری میں چائنیز بزنس کونسل کے صدر چن کیانگ جیانگ،دیگر عہدیداران اور چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب میں چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔چائنیز بزنس کونسل کے سربراہ نے بزنس کونسل کی کاروباری اور فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت شو انڈسٹری کے فروغ کے لئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں شو سٹی بنانے کا جائزہ لے رہی ہے۔

چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے لئے علیحدہ چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ چائنیز بزنس کونسل چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے اپنا حتمی پلان دے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل سٹیٹ میں چائنیز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کمیونٹی سینٹر بنایا جائے گا۔پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے شاندار مواقع موجود ہیں۔

صدر چائنیز بزنس کونسل چن کیانگ جیانگ نے کہاکہ چائنیز بزنس کونسل میں شامل 19سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں،ان چائنیز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لئے 90 ایکڑ رقبے پر علیحدہ چائنیز بزنس پارک کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کی شو میکنگ فیکٹری نے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے،مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات