ساہیوال، گینگ ریپ دوواقعات دو لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

ایک لڑکی عدالتی حکم پر بازیاب ،مقدمات درج ،چار گرفتار

پیر 5 مئی 2025 19:01

ساہیوال، گینگ ریپ دوواقعات دو لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گینگ ریپ دوواقعات میں اوباش نوجوانوں نے دو لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بناڈالا ۔ ایک لڑکی عدالت کے حکم پر بازیاب بونگہ بہاول میں گھر میں اکیلی نوجوان شادی شدہ لڑکی روشن بی بی کے گھر داخل ہو کر غلام قادر ماچھی، سلیم کوکو اور نواز ماچھی نے زبردستی ا سے اٹھالیااور فصل مکئی میں لے جا کر ملزموں نے باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔

چک 63جی ڈ ی میں رانی بی بی کی نوجوان لڑکی پٹھانی کو ارشاد شیخ ، ہدایت ،سرفراز اورایک نامعلوم ملزم نے زبردستی اغو اکرکے کار میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے جس کے بعد پولیس بہادرشاہ نے کوئی کاروائی نہ کی۔ لڑکی کی ماں رانی بی بی نے عدالت میں معاملہ اٹھا یا تو ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پولیس بہادرشا ہ نے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا تو پٹھانی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزموں نے بار ی باری زناء کاری کر کے ہوس کا نشانہ بنایا اور کہتے رہے کہ انہوں نے سرفراز ملزم کی بیٹی کے ساتھ اس کے بھائی کی پسند کی شادی کا بدلہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ہڑپہ ، اور بہادرشاہ نے محمدمراد اور رانی بی بی کی مدعیت میں دو مقدمات 375اے اور 365بی ت پ درج کر کے چار ملزموں غلام قادر ماچھی سلیم کوکو ، ارشاداور ہدایت کو گرفتارکرلیا۔