ساہیوال، زمین ٹھیکہ پر لینے کی رنجش، ٹھیکیدار کو گولی ماردی گئی ،مقدمہ درج

پیر 5 مئی 2025 19:01

ساہیوال، زمین ٹھیکہ پر لینے کی رنجش، ٹھیکیدار کو گولی ماردی گئی ،مقدمہ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) نواحی گائوں دادڑہ بالا میں زمین ٹھیکہ پر لینے کی رنجش ۔ ٹھیکہ دار ممتاز احمد کو دو افراد نے گولیا ں مار کر شدیدزخمی کر دیا اور فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسی گائوں کے محمدجاوید کے بھائی ممتاز احمدنے ٹھیکہ پر زمین لی جس کا امتیاز نومی اور محمد آفتاب پلی کو بڑ ا رنج تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب ممتازاحمد ٹھیکیدار اپنی اراضی کے ٹیوب ویل پر پانی لگوا رہا تھا تو دونوں ملزموں نے ممتاز احمد پر سیدھی فائرنگ کردی۔

جس سے ممتاز احمد گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہو گیا اور ملزم فرارہوگئے۔ زخمی ممتاز احمد کو ہسپتال داخل کر ادیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس ہڑپہ نے محمدجاوید کی مدعیت میں دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 324اور 34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :