Live Updates

گورنرسندھ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

صوبائی اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے عوامی مسائل اور مختلف تجاویز سے قیادت کو آگاہ کیا

پیر 5 مئی 2025 19:17

گورنرسندھ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے عوامی مسائل اور مختلف تجاویز سے قیادت کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اراکینِ اسمبلی کی جانب سے دی گئی مؤثر تجاویز کو زیر غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات