Live Updates

ساہیوال، معمولی تلخ کلامی پر الیکٹریشن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، مقدمہ درج

پیر 5 مئی 2025 19:01

ساہیوال، معمولی تلخ کلامی پر الیکٹریشن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)فتح شیرکالونی میں معمولی تلخ کلامی پر الیکٹریشن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔واقعات کے مطابق محمدسلطان محمود الیکٹریشن کو اپنی دوکان پر کام کے لیے اسد خان، قربان، اور جلال نے بلوایا۔ جب محمدسلطان محمود بجلی کا بورڈ ٹھیک کر رہا تھاتو معمولی تلخ کلامی پر اسد خان، قربان اور جلال کا پھڈا ہوگیا۔

(جاری ہے)

قربان اور جلال نے پکڑ لیا اور اسد خان نے پسٹل سے سیدھا فائرمحمدسلطان محمود کو مارا۔ جس سے محمدسلطان محمود بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ 15کال پر اطلاع کے بعد ریسکیو 1122کی گاڑی نے محمدسلطان محمود کو ایمرجنسی ہسپتال پہنچایا مگر محمدسلطان محمود زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔پولیس فتح شیر نے مقتول کے بھائی عبدالقادر کی مدعیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 302اور 34تعزیرات پاکستان درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ایک ملزم اسد خان کو گرفتارکرلیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات