Live Updates

پیمرا نے ٹیلی ویژن آڈینس میژر منٹ کیلئے برلینز گروپ کو لائسنس جاری کردیا

پیر 5 مئی 2025 17:24

پیمرا نے ٹیلی ویژن آڈینس میژر منٹ کیلئے برلینز گروپ کو لائسنس جاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی ادارے برلینز گروپ کو پاکستان میں ٹیلی ویژن ناظرین کی پیمائش (TAM) کے نظام میں انقلابی تبدیلی کے لیے ''بولٹ لائیک سولوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ'' کے آغاز کیلئے لائسنس جاری کر دیا ہے۔ بولٹ لائیک جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر میڈیا انڈسٹری کو ناظرین کی مکمل شفاف، باریک بینی سے بھرپور اور حقیقی وقت میں ڈیٹا فراہم کرے گا، جو فیصلوں کو زیادہ مؤثر بنانے میں معاون ہوگا۔

برطانوی برلینز گروپ کو دنیا بھر میں ٹیلی کام، انرجی اور ڈیٹا اینالیٹکس میں جدت کے لیے جانا جاتا ہے۔ ۔ بولٹ لائیک کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے میڈیا انڈسٹری کے تجربہ کار رہنما فیصل پراچہ کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بلال قریشی، برلینز گروپ کے شریک بانی اور سی ای او، چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

بلال قریشی نے کہا کہ’’ہم نے ہمیشہ موجودہ نظام کو چیلنج کیا ہے، چاہے وہ ٹیلی کام ہو، انرجی اسٹوریج ہو یا ڈیٹا اینالیٹکس۔

بولٹ لائیک کے ذریعے ہم میڈیا میں معلومات کے حصول کے طریقہ کار کو تیز، منصفانہ اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔''تقریب میں فیصل پراچہ نے کہا'' اس نئے نظام کے ذریعے میڈیا سیکٹر کے تمام فریقین کو شفاف اور باریک سطح تک تجزیاتی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، جس سے بروقت اور درست فیصلے ممکن ہوں گے۔''بولٹ لائیک آڈینس میژرمنٹ کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید اور معتبر نظام متعارف کرا رہا ہے، جو مکمل طور پر قابل بھروسہ، شفاف اور ٹیمپر پروف ہوگا۔

اس میں ایسے ''پیپل میٹر'' شامل ہوں گے جو MEMS مائیکروفون اور جدید آڈیو شناختی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں، تاکہ شور والے ماحول میں بھی درست ناظرین کا ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ایک تازہ قومی سروے کے ذریعے نمائندہ ہاؤس ہولڈ پینل بھی تشکیل دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ نظام پاکستان کے ٹی وی ناظرین کی درست نمائندگی کر سکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات