Live Updates

عمران خان کا معاملہ قانونی ہے، وہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے

بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں ہوسکتے، موجودہ صورتحال ایک اچھا موقع ہے کہ سیاسی لڑائیوں کی شدت میں کمی کی جائے،پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کرنے چاہئیں۔ رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مئی 2025 23:55

عمران خان کا معاملہ قانونی ہے، وہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 مئی 2025ء ) مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان ایک قانونی اور عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کسی ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اس وقت ذاتی مفادات کو سائیڈ پر رکھ دیں، بریفنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ کہیں بھی آپس میں تلخ کلامی نہیں ہوگی، پیغام جانا چاہئے کہ پوری قوم یکجا اورمتحد ہے، اس پیغام پرعمل کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کو بریفنگ میں آنا چاہیئے تھا اور مطالبہ رکھ دیتی کہ ہمیں عطا تارڑکی بجائے اسحاق ڈار بریفنگ دیں۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال ایک موقع ہے کہ سیاسی لڑائیوں کی شدت میں کمی کی جائے،ہمیں اس موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ اس وقت چیزیں پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہورہی۔عمران خان ایک قانونی اور عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو کسی ایگزیکٹو آرڈر سے رہا نہیں ہوسکتے۔پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کرنے چاہئیں، جو چیزیں حکومت کے دسترس میں ہیں وہ حکومت کرے، جو عدالتوں میں کیسز ہیں وہ عدالتوں میں بھی حل ہوں گے۔

مزید برآں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی عون عباس بپی نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات میں بتا دوں کہ انڈیا کے پاس حملے کا جو وقت تھا وہ گزر گیا ہے، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ2019 کے حملے کی طرح اگر انڈیا کی طرف سے کوئی ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو وفاقی حکومت اس جارحیت کا کیا جواب دے گی؟کل کی بریفنگ میں پی ٹی آئی اس لئے نہیں گئی کہ وہاں عطا تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ اگرواقعی سنجیدہ سکیورٹی ایشو ہے تو وزیراعظم یا وزیرخارجہ بریفنگ دیتے تو کچھ بات سنجیدہ بھی لگتی، پھر میٹنگ میں سب سے مقبول جماعت بھی ہوتی۔

اب عطا تارڑ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ یا اسٹریٹجک پلاننگ کا کیا پتا ہوگا؟اس ہماری ڈیوٹی ہے کہ سب نے یکجا ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، کیا حکومت بھی محسوس کرتی ہے کہ عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔دنیا میں جہاں بھی کامیاب جنگیں لڑی جاتی ہیں تو قومیں ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، جنگوں میں کامیابی کے پیچھے عوام کھڑی ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات