Live Updates

وزیر اعظم، وزیر دفاع، نواز شریف کی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت

پیر کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سمیت اہم اپوزیشن رہنماوں نے شرکت اور اظہار خیال کیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 مئی 2025 22:16

وزیر اعظم، وزیر دفاع، نواز شریف کی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) وزیر اعظم، وزیر دفاع، نواز شریف کی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیر کے روز قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سمیت اہم اپوزیشن رہنماوں نے شرکت اور اظہار خیال کیا، تاہم اجلاس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اہم ترین اجلاس میں وزیر اعظم، وزیر دفاع، قائد ن لیگ نواز شریف سمیت اکثریتی حکومتی رہنما اور وزراء نے شرکت نہیں کیا۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم ، وزیر دفاع کا غائب ہونا بھی قابل افسوس قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی، وزیراعظم سے لے کر وزیر خارجہ یا وزیر دفاع ایوان میں موجود نہیں تھے۔ بانسری کس کے سامنے بجائیں؟ حالات سے آگاہ کرنے والا کوئی نہیں، انتہائی اہم ایشو پر غیر سنجیدگی دکھائی دی۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سکیورٹی کیا ہوگی اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ اس طرح ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، پوری کابینہ کا ایوان سے غائب رہنا قابل افسوس ہے۔                      
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات