Live Updates

پی ٹی آئی کل میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی تھی کہ کیا سکیورٹی معاملات پر اب عطا تارڑ بریفنگ دیں گے؟

عطا تارڑ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ یا پلاننگ کا کیا پتا ہے؟ وزیراعظم یا وزیرخارجہ اگربریفنگ دیتے تو کچھ بات سنجیدہ بھی لگتی، رہنماء پی ٹی آئی عون عباس بپی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مئی 2025 23:27

پی ٹی آئی کل میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی تھی کہ کیا سکیورٹی معاملات پر ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 مئی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی کہ سکیورٹی معاملات پر عطا تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ عطا تارڑ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ یا پلاننگ کا کیا پتا ہے؟ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات میں بتا دوں کہ انڈیا کے پاس حملے کا جو وقت تھا وہ گزر گیا ہے، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ 2019 کے حملے کی طرح اگر انڈیا کی طرف سے کوئی ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو وفاقی حکومت اس جارحیت کا کیا جواب دے گی؟کل کی بریفنگ میں پی ٹی آئی اس لئے نہیں گئی کہ وہاں عطا تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ اگرواقعی سنجیدہ سکیورٹی ایشو ہے تو وزیراعظم یا وزیرخارجہ بریفنگ دیتے تو کچھ بات سنجیدہ بھی لگتی، پھر میٹنگ میں سب سے مقبول جماعت بھی ہوتی۔

(جاری ہے)

اب عطا تارڑ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ یا اسٹریٹجک پلاننگ کا کیا پتا ہوگا؟اس ہماری ڈیوٹی ہے کہ سب نے یکجا ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، کیا حکومت بھی محسوس کرتی ہے کہ عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔دنیا میں جہاں بھی کامیاب جنگیں لڑی جاتی ہیں تو قومیں ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، جنگوں میں کامیابی کے پیچھے عوام کھڑی ہوتی ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کل قومی سلامتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی اور وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہیں۔

ہم تو تحریک انصاف کو بیٹھنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم قومی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی ہر چیز کو مشروط کررہی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے ابھی نندن کو چائے پلا کر راتوں رات واپس بھیج کر ظلم کیا۔ بھارت میں تقسیم ہے لیکن ہمارے ہاں تقسیم نہیں یہی ہماری خوش قسمتی ہے۔ پاکستان میں تقسیم نہ ہونے پر سیاستدانوں کا شکرگزار ہوں۔ 29 اور 30 اپریل کی رات بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی اطلاعات تھیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات