
پی ٹی آئی کل قومی سلامتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی، وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں
ہم پی ٹی آئی کو بیٹھنے کی دعوت دے رہے ہیں لیکن وہ ہر چیز کو مشروط کررہی ہے، پی ٹی آئی قیادت نے ابھی نندن کو چائے پلا کر راتوں رات واپس بھیج کر ظلم کیا، آج بھارت میں تقسیم ہے لیکن ہمارے ہاں نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
پیر 5 مئی 2025
21:38

(جاری ہے)
مودی نے نیتن یاہو جیسے اقدامات کئے تو پاکستان ایسا جواب دے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی، ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا، ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پوری جارحیت سے مقابلہ کریں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے متعلقہ فورم کا استعمال کریں گے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ کے مترادف ہوگی، بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جنگیں پانی پر ہوں گی، ہمارے پاس بہادر فوج ہے ماضی میں قربانیاں دیں اور اب بھی قربانیاں دے رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی بھارت کی پراکسی وار ہے۔ ہماری سرحدوں کے دونوں اطراف دشمن موجود ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں یہ کرائے کے لوگ ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے بھارت کی پراکسیز ہیں، ماضی میں کہا جاتا تھا کہ ایوب خان نے پاکستان کا پانی بیچا ہے۔ میرے نزدیک ایوب خان پاکستان کیلئے کام نہیں کررہے تھے، ضیاء الحق، یحیٰ، مشرف اور ایوب خان کے فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچا۔ آج ہم ماضی کی غلطیوں کی قیمت ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے ہمارا کیا تعلق ہے؟ ہم نے امریکا کے دباؤ میں کئی مواقع گنوا دیئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کل قومی سلامتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی اور وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہیں۔ ہم تو تحریک انصاف کو بیٹھنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم قومی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی ہر چیز کو مشروط کررہی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے ابھی نندن کو چائے پلا کر راتوں رات واپس بھیج کر ظلم کیا۔ بھارت میں تقسیم ہے لیکن ہمارے ہاں تقسیم نہیں یہی ہماری خوش قسمتی ہے۔ پاکستان میں تقسیم نہ ہونے پر سیاستدانوں کا شکرگزار ہوں۔ 29 اور 30 اپریل کی رات بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی اطلاعات تھیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.