Live Updates

پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مئی 2025 22:38

پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کیخلاف جنگ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی 2025ء) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی خودمختاری یا جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے جی ایچ کیو میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج عوام کی حمایت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گی، بلوچستان کی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر حکومت کی مسلسل توجہ ہے۔ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، دہشتگردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں، دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات