ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کا 6 بچیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 5 مئی 2025 17:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کوٹمومن کے نواحی گاؤں چک نمبر 12 جناح کالونی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں گندم ذخیرہ کرنے والے بھڑولے میں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے چھ معصوم بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سانحہ کو ایک اندوہناک المیہ قرار دیا اور کہا کہ اس سانحہ نے ہر دل کو افسردہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے کی مکمل چھان بین کر کے مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :