شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتا ر،94کلو چھالیہ، گٹکا ماوابرآمد

پیر 5 مئی 2025 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر محمد نگر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے ملزم کو گرفتا ر کرکے اس کے قبضے سے 94کلو چھالیہ، 16کلو گٹکا ماوا، ایک ڈرم چونا، پیکینگ اور گٹکے میں استعمال ہونے والی دیگراشیا ء برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پیرکو پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم گل فراز ولد خان بازکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :