تعلیمی بورڈ سکھر کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

پیر 5 مئی 2025 19:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)تعلیمی بورڈ سکھر کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ، ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ سکھر کے مطابق انٹر کے نظریاتی امتحانات 5 مئی سے 14 مئی 2025 تک جاری رہیں گے ،سکھر بورڈ کے دائرہ کار میں 148 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ضلع گھوٹکی میں 35، خیرپور میں 74، اور سکھر میں 39 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، انٹر امتحانات میں شریک امیدواروں کی مجموعی تعداد 90 ہزار 759 ہے، خیرپور سے سب سے زیادہ 38 ہزار 85 طلبہ امتحانات میں شریک ہیں سکھر سے 26 ہزار 765 اور گھوٹکی سے 25 ہزار 909 طلبہ شریک ہوں گے امیدوار پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آرٹس، کامرس، کمپیوٹر سائنس اور دیگر گروپس سے تعلق رکھتے ہیں، ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات کی نگرانی کے لیے 24 انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیںاورانسپیکشن ٹیموں میں بورڈ و ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست، امتحانی مراکز کے اطراف پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :